تازہ ترین
حکومت سب کے احتساب پر یقین رکھتی ہے: احسن اقبال

حکومت سب کے احتساب پر یقین رکھتی ہے: احسن اقبال

وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت سب کا احتساب کرنے پر یقین رکھتی ہے اور کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں۔

 انہوں نے آج اسلام آباد میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی قومی احتساب بیورو کے قانون میں ترامیم سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے۔ وزیر منصوبہ بندی نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ موجودہ حکومت نیب کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال نہیں کرے گی کیونکہ یہ حکمت عملی عمران حکومت کی تھی۔

 اس موقع پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت کو نیب کو تحلیل کر دینا چاہیے اور برسوں پیسے کی لوٹ مار اور لوگوں کو اذیت دینے پر اس کے ملازمین کا احتساب ہونا چاہیے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا نیب میں مسلم لیگ ن کی قیادت کے خلاف نیب مقدمات کی تحقیقات جاری رکھنی چاہیے اور اس کی کارروائی عوام کو براہ راست دکھانی چاہیے۔

یہ خبر پڑھیئے

لاہور: 7 ماہ کے دوران 2 لاکھ سے زائد شہری صحت کارڈ سے مستفید ہوئے

لاہور: 7 ماہ کے دوران 2 لاکھ سے زائد شہری صحت کارڈ سے مستفید ہوئے

لاہور شہر میں سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران 2 لاکھ سے زائد شہری …

Show Buttons
Hide Buttons