قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ سری لنکا کے شیڈول کا اعلان

قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ سری لنکا کے شیڈول کا اعلان

پاکستان اور سری لنکا کے مابین ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔

سری لنکا کرکٹ بورڈ نے تاخیر کے بعد اب ٹیسٹ سیریز کی تاریخوں اور وینیوز کا اعلان کیا ہے۔ شیڈول کے مطابق قومی ٹیم 6 جولائی کو سری لنکا پہنچے گی جبکہ تین روزہ وارم اپ میچ 11 سے 13 جولائی تک کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

اس کے بعد دو ٹیسٹ میچز ہوں گے، پہلا ٹیسٹ میچ 16 جولائی سے 20 جولائی تک گال میں ہو گا، جب کہ دوسرا ٹیسٹ میچ 24 سے 28 جولائی تک کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے مابین ہونے والی سیریز کے وینیوز پر مشاورت طویل ہونے کی وجہ سے شیڈول کے اعلان میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ خبر پڑھیئے

پیلوسی کا دورہ تائیوان عالمی تنقید کی زد میں

Show Buttons
Hide Buttons