تازہ ترین

چوتھا ون ڈے: سری لنکا نے آسٹریلیا کو چار رنز سے شکست دے دی

سری لنکا نے آسٹریلیا کو چار رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔

چوتھے ون ڈے انٹرنیشنل میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کو ترجیح دی۔ سری لنکا کی ٹیم 49 اوورز میں 258 رنزبنا کرآوٹ ہو گئی۔ سری لنکا کے ایسلنکا نے 110 رنز کی شانداراننگز کھیلی جبکہ دننجاڈی سلوا نے 60 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سےمچل مارش نے29 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ پیٹ کمنز اور میتھیو نے بھی 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

سری لنکا کے 259 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی 254 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ ڈیوڈ وانر 99رنز پر آوٹ ہوگئے جبکہ پیٹ کمنز نے 35 رنز کی اننگز کھیلی۔ میزبان ٹیم کی جانب سے چمیکا کرونارتنے نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ سری لنکا نے پانچ میچز کی سیریز میں 3-1 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔

سری لنکا نے آسٹریلیا کو 20 سال بعد ون ڈے سیریز میں شکست دی ہے۔ اس شکست کے بعد ورلڈکپ سپر لیگ میں آسٹریلیا کی ٹیم ساتویں نمبر پر آگئی ہے جبکہ سری لنکا کی ٹیم گیارہویں نمبر پر موجود ہے۔

سپر لیگ میں بنگلہ دیش پہلے انگلینڈ دوسرے، افغانستان تیسرے، پاکستان چوتھے، ویسٹ انڈیز پانچویں اور بھارت ساتویں نمبر پر موجود ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

چین کا کھلے پن کو فروغ دینے کا عزم پختہ ہے، چینی وزارت خارجہ

چین کا کھلے پن کو فروغ دینے کا عزم پختہ ہے، چینی وزارت خارجہ

بارہ اگست کو وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں ایک رپورٹر نے پوچھا کہ چائنہ کونسل فار …

Show Buttons
Hide Buttons