تازہ ترین

 ملک بھر میں پری مون سون بارشوں اور بالائی  علاقوں  میں برف باری کا سلسلہ  جاری

 ملک بھر میں پری مون سون بارشوں  اور بالائی علاقوں میں برف باری  کا سلسلہ جاری ہے ۔ بابوسر ٹاپ پر شدید برف باری  کے باعث اب تک  تقریبا  ایک فٹ سے زائد  برف پڑ چکی ہے۔

ادھر کمشنر دیامر نے تمام محکموں کو ہدایات اور احتیاطی تدابیر کے لیے الرٹ جاری کر دیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ پہاڑی علاقوں اور شاہراہ قراقرم پر لینڈ سلائڈنگ کا خدشہ ہے۔کمشنر دیامر احمد ملک نے کہا کہ مسافر اور سیاح غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں ، بابوسر ٹاپ پر برف باری سے گاڑیوں کی پھسلن کے خطرات ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، خیبرپختونخوا، بالائی اور وسطی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

شدید گرمی کے باعث 2053 تک وسطی امریکہ کے 10 کروڑ افراد متاثر ہوں گے، مطالعہ

شدید گرمی کے باعث 2053 تک وسطی امریکہ کے 10 کروڑ افراد متاثر ہوں گے، مطالعہ

ایک نئی تحقیق کے مطابق سال 2053ء تک “انتہائی گرمی کی پٹی” میں رہائش پذیر …

Show Buttons
Hide Buttons