گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 204 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی

ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح میں اضافہ  دیکھنے میں آرہا ہے اور شرح ڈیڑھ فیصد سے تجاوز کرگئی ہے۔

قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیسز کی شرح 1.53 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 13  ہزار 300 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 204 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24  گھنٹوں  میں کورونا وائرس سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی تاہم 66 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

پیلوسی کا دورہ تائیوان عالمی تنقید کی زد میں

Show Buttons
Hide Buttons