تازہ ترین

حکومت لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے: وزیر داخلہ

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے تاجروں اور کاروباری برادری کو سازگار ماحول فراہم کرنے کے لئے حکومت کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

اسلام آباد میں تاجروں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں مشاورت سے کاروباری سرگرمیوں کیلئے متفقہ طورپر موجودہ شیڈول پر عمل کیا جارہا ہے جس کا مقصد توانائی بچانا ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت کاروباری اوقات کے دوران لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے۔ملاقات کے دوران تاجروں کے وفد نے مارکیٹ اورکاروباری اوقات سے متعلق مختلف تجاویز پیش کیں۔

وفاقی وزیر نے یقین دلایاکہ حکومت صوبائی حکومتوں سے مشاورت کے ساتھ ان کی تجاویز کے متعلق فیصلہ کرے گی۔

یہ خبر پڑھیئے

چین کا کھلے پن کو فروغ دینے کا عزم پختہ ہے، چینی وزارت خارجہ

چین کا کھلے پن کو فروغ دینے کا عزم پختہ ہے، چینی وزارت خارجہ

بارہ اگست کو وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں ایک رپورٹر نے پوچھا کہ چائنہ کونسل فار …

Show Buttons
Hide Buttons