تازہ ترین

سری لنکا میں پیڑول کے حصول کیلئے ہنگامے، 3 فوجیوں سمیت 7 افراد زخمی

سری لنکا میں پیڑول حاصل کرنے کے لئے جھڑپوں میں چار شہری اورتین فوجی اہلکار زخمی ہو گئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا کے مختلف علاقوں میں ڈیزل اورپیٹرول کے حصول کے لئے ہنگامے ہوئے۔ جھڑپوں اور پولیس کی فائرنگ سے تین فوجی اورچار شہری زخمی ہوگئے۔ پیڑول اورڈیزل کے حصول کے لئے کئی کلومیڑ طویل قطاریں لگی ہوئی ہیں۔

ملک بھر میں پیڑول پمپس اور گیس اسٹیشنز کی حفاظت کے لئے فوجی دستے تعینات کردئیے گئے ہیں۔ سری لنکا کو شدید ترین معاشی بحران کا سامنا ہے اور ایندھن سمیت کھانے پینے کی اشیا کی بھی قلت ہوگئی ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

شدید گرمی کے باعث 2053 تک وسطی امریکہ کے 10 کروڑ افراد متاثر ہوں گے، مطالعہ

شدید گرمی کے باعث 2053 تک وسطی امریکہ کے 10 کروڑ افراد متاثر ہوں گے، مطالعہ

ایک نئی تحقیق کے مطابق سال 2053ء تک “انتہائی گرمی کی پٹی” میں رہائش پذیر …

Show Buttons
Hide Buttons