تازہ ترین

این ڈی ایم اے کی متعلقہ محکموں کو مون سون بارشوں کے سلسلے کے دوران چوکس رہنے کی ہدایت

قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ پری مون سون بارشوں کے حالیہ سلسلے کے دوران کسی بھی ہنگامی حالت سے نمٹنے کیلئے چوکس رہیں۔

محکمہ موسمیات کی تازہ ترین ایڈوائزری کے مطابق ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا سلسلہ آج(پیر) سے شروع ہو رہا ہے جو بدھ تک جاری رہے گا۔ شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا گلیات کشمیر اور گلگت بلتستان میں مٹی کے تودے گرنے اور ندی نالوں، دریائوں اور نشیبی علاقوں میں سیلاب آنے کا خطرہ ہے۔

صوبائی اور ضلعی انتظامیہ کے حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ محکموں کے ساتھ رابطے میں ہیں اور نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کی مشینری سمیت تمام سازوسامان اور عملے کی تعیناتی یقینی بنائیں تاکہ راستوں کی بندش اور سیلابی پانی کو نکالنے کیلئے بروقت اقدامات کئے جاسکیں۔

یہ خبر پڑھیئے

شدید گرمی کے باعث 2053 تک وسطی امریکہ کے 10 کروڑ افراد متاثر ہوں گے، مطالعہ

شدید گرمی کے باعث 2053 تک وسطی امریکہ کے 10 کروڑ افراد متاثر ہوں گے، مطالعہ

ایک نئی تحقیق کے مطابق سال 2053ء تک “انتہائی گرمی کی پٹی” میں رہائش پذیر …

Show Buttons
Hide Buttons