تازہ ترین

وزیراعظم کا آئندہ مالی سال میں غریب طبقے کوکم قیمت پر بنیادی اشیا کی فراہمی کا فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف نے اصولی طورپر فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ مالی سال میں معاشرے کے غریب طبقے کو آٹا، گھی، خوردنی تیل، دالیں، چاول اور چینی کم قیمت پر فراہم کی جائیگی۔

انہوں نے آج اسلام آباد میں یوٹیلٹی سٹورز کے بارے میں اعلی سطح کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت معاشرے کے غریب طبقے کو اس امداد کی اشد ضرورت ہے اور حکومت اس سلسلے میں ہرطرح کے اقدامات کریگی۔ وزیراعظم نے کراچی میں یوٹیلیٹی سٹورز کے نیٹ ورک ہیں توسیع کی بھی منظوری دی۔

شہباز شریف نے اعانت کے نظام کو شفاف اور ڈیجیٹل بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے مختلف اقسام کی سبسڈیز کو یکجا کرکے ایک جامع نظام وضع کرنے کیلئے کہا۔وزیراعظم نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں یوٹیلٹی سٹورز کی طرف سے کئے جانے والے اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے ڈیجیٹل نظام کے ذریعے مخصوص اعانت کی فراہمی کو بھی سراہا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن اس وقت ملک میں تین ہزار آٹھ سوبائیس سٹورز براہ راست اور ایک ہزار تین سو اسی فرنچائزز چلارہی ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ آئندہ ماہ کی تیس تاریخ تک بلوچستان، سندھ، کشمیر، گلگت بلتستان اور پنجاب میں تیس سو سے زائد نئے سٹورز قائم کئے جائیں گے۔

اجلاس میں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے امدادی پیکج کے تحت گیارہ کروڑ تیس لاکھ مستحق افراد اب تک مستفید ہوچکے ہیں۔اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ خیبرپختونخوا میں 942 یوٹیلیٹی سٹورز پر سسٹے آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر ایک ہزار نئے فروخت مراکز اور 200 موبائل سٹورز بھی قائم کئے گئے ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

شدید گرمی کے باعث 2053 تک وسطی امریکہ کے 10 کروڑ افراد متاثر ہوں گے، مطالعہ

شدید گرمی کے باعث 2053 تک وسطی امریکہ کے 10 کروڑ افراد متاثر ہوں گے، مطالعہ

ایک نئی تحقیق کے مطابق سال 2053ء تک “انتہائی گرمی کی پٹی” میں رہائش پذیر …

Show Buttons
Hide Buttons