تازہ ترین

راولپنڈی اسلام آباد میں کاروباری و تجارتی مراکز کے لیے اوقات کار مقرر کر دیے گئے

 بجلی کے شارٹ فال سے نمٹنے و عوام کو لوڈشیڈنگ کے عذاب سے نجات دلانے کے لیے پنجاب بھر کی طرح جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں بھی کاروباری و تجارتی مراکز کے لیے اوقات کار مقرر کر دیے گئے۔

نئے اوقات کار کے مطابق کاروباری مراکز، شاپنگ مالز بازار، مارکیٹوں و دکانوں میں شب 9 بجے تک کاروبار جاری رہ سکے گا جبکہ ریسٹورنٹس، ہوٹلز، کیفے و کلب تندور سینما و تفریح مقامات شب ساڑے گیارہ بجے تک کھلے رکھے جا سکیں گے۔

اسی طرح فارمیسیز میڈیکل اسٹورز، اسپتالوں سمیت پیڑول پمپس سی این جی اسٹیشنز، دودھ دہی کی دکانوں، صنعتوں و فیکٹریز اور موٹر وے و ہائی ویز پر سروس ایریاز و ٹائز شاپ وغیرہ کو اوقات کار کی پابندی سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔

شادی ہالز کے لیے شب دس بجے تک کی پابندی برقرار رکھی گئی ہے جبکہ ہفتے کے دن عوام کی سہولت کے لیے اوقات کار کی پابندی عائد نہیں ہوگی تاہم ہفتہ وار تعطیل کے لیے بھی تاجروں و کارباری طبقے کو سہولت کے مطابق انکی ثواب دید پر چھوڑا گیا ہے جس کے تحت وہ جمعہ یا اتوار کے دن ایک دن کی تعطیل کر سکتے ہیں۔

پابندیوں کا اطلاق پیر 20 جون سے ہوگا۔

یہ خبر پڑھیئے

شدید گرمی کے باعث 2053 تک وسطی امریکہ کے 10 کروڑ افراد متاثر ہوں گے، مطالعہ

شدید گرمی کے باعث 2053 تک وسطی امریکہ کے 10 کروڑ افراد متاثر ہوں گے، مطالعہ

ایک نئی تحقیق کے مطابق سال 2053ء تک “انتہائی گرمی کی پٹی” میں رہائش پذیر …

Show Buttons
Hide Buttons