وزیر تجارت کی کثیرجہتی تجارتی نظام کیلئے پاکستان کی حمایت کی یقین دہانی

وزیر تجارت سید نوید قمر نے کثیر جہتی تجارتی نظام کیلئے پاکستان کی حمایت کا یقین دلاتے ہوئے ایسے مسائل پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے جو کورونا وائرس کی وبا سے بعد کی صورتحال کے تباہ کن اثرات سے نکلنے اور مستقبل کے چیلنجوں کیلئے تیاری میں مدد گار ثابت ہوں۔

جینوا میں تجارت کے عالمی ادارے کی بارہویں وزارتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مصنوعات کی فراہمی کے عالمی نظام سے منسلک کرنا ایک بڑا چیلنج ہے اور حکومت اس پر مسلسل کام کررہی ہے۔وزیر تجارت نے ادائیگیوں کے توازن کے بحران اور غذائی تحفظ کے بڑھتے ہوئے خطرات کے تناظر میں پاکستان کو درپیش بعض چیلنجوں کی جانب توجہ مبذول کرائی۔

یہ خبر پڑھیئے

پیلوسی کا دورہ تائیوان عالمی تنقید کی زد میں

Show Buttons
Hide Buttons