تازہ ترین

پاکستان نے 20 بھارتی ماہی گیر رہا کر دیئے

 پاکستان نے سزا پوری ہونے پر 20 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر دیا۔

پاکستان کی جانب سے رہا کیے گئے بھارتی ماہی گیر لانڈھی جیل میں قید تھے۔ جنہیں سزا پوری ہونے پر بھارت روانہ کیا گیا ہے۔ ترجمان ایدھی کے مطابق رہا کیے گئے بھارتی ماہی گیر واہگہ باڈر کے راستے اپنے وطن روانہ ہوں گے جبکہ قیدیوں کو ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے نقد رقوم، کپڑے اور دیگر اشیا فراہم کی گئی ہیں۔

ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق بھارتی ماہی گیروں کو خصوصی بس کے ذریعہ لاہور روانہ کر دیا گیا ہے اور جیل پولیس کی ٹیم بھی بس میں ماہی گیروں کے ساتھ ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق رہا کیے گئے ماہی گیروں کو جون 2018 میں پاکستانی سمندری حدود میں غیر قانونی طور پر گھسنے اور بلا اجازت ماہی گیری کرنے کے الزام میں سرکاری اداروں نے گرفتار کیا تھا۔

یہ خبر پڑھیئے

شدید گرمی کے باعث 2053 تک وسطی امریکہ کے 10 کروڑ افراد متاثر ہوں گے، مطالعہ

شدید گرمی کے باعث 2053 تک وسطی امریکہ کے 10 کروڑ افراد متاثر ہوں گے، مطالعہ

ایک نئی تحقیق کے مطابق سال 2053ء تک “انتہائی گرمی کی پٹی” میں رہائش پذیر …

Show Buttons
Hide Buttons