تازہ ترین
کراچی کے بعد پنجاب میں بھی بجلی بچت پلان پر عمل کا فیصلہ

کراچی کے بعد پنجاب میں بھی بجلی بچت پلان پر عمل کا فیصلہ

ملک میں بڑھتی لوڈشیڈنگ کے باعث کراچی کے بعد پنجاب میں بھی بجلی بچت پلان پر عمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نجی نیوز چینل کے مطابق پنجاب میں بجلی بچت پلان کے حوالے سے تاجر تنظیموں اور چیمبرز سے مشاورت مکمل کر لی گئی اور آئندہ ہفتے سے پلان پر عمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پنجاب میں بازار جلد کھولے اور رات 9 بجے بند کر دیئے جائیں گے جبکہ فارمیسی، بیکری اور پیٹرول پمپس کو پابندی سے استثنیٰ حاصل ہو گا۔ ریسٹورنٹس بھی جلد بند کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

پہلے مرحلے میں یہ پابندی 2 ماہ جولائی، اگست کے لئے ہو گی اور پھر مزید فیصلہ ہو گا۔ چیمبر اور فیڈریشن نے حکومت کا ساتھ دینے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔ صدر لاہور چیمبر نعمان کبیر نے کہا ہے کہ قومی مفاد کے فیصلوں پر حکومت کے ساتھ ہیں اور بچت پلان پر عمل سے بجلی، پیٹرول بچے گا۔

یہ خبر پڑھیئے

شدید گرمی کے باعث 2053 تک وسطی امریکہ کے 10 کروڑ افراد متاثر ہوں گے، مطالعہ

شدید گرمی کے باعث 2053 تک وسطی امریکہ کے 10 کروڑ افراد متاثر ہوں گے، مطالعہ

ایک نئی تحقیق کے مطابق سال 2053ء تک “انتہائی گرمی کی پٹی” میں رہائش پذیر …

Show Buttons
Hide Buttons