رواں سال واقعی برکس کے لئے "چینی سال" ہے، چینی وزارتِ خارجہ

رواں سال واقعی برکس کے لئے “چینی سال” ہے، چینی وزارتِ خارجہ

17 جون کو منعقدہ پریس کانفرنس میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین پن سے سوال پوچھا گیا کہ رواں سال  برکس تعاون کے میکانزم کے میزبان ملک کی حیثیت سے چین نے کووڈ-19 کی وباء کے منفی اثرات پر قابو پا لیا ہے اور کامیابی کے ساتھ متعدد تقریبات کا انعقاد کیا ہے اور متعلقہ سرگرمیاں سارا سال چلیں گی۔ برکس کے لئے “چینی سال” کی اب تک کی پیش رفت اور اہمیت کے بارے میں آپ کیا معلومات دیں گے؟

وانگ وین پن نے کہاکہ یہ سال واقعی برکس کے لئے “چینی سال” ہے۔ تمام جماعتوں کے عملی تعاون اور ساتھ سے، چین نے اس سال کے آغاز سے میزبان ملک کی حیثیت سے 70 سے زیادہ میٹنگز اور سرگرمیاں کامیابی سے منعقد کی ہیں، جن میں سیاسی سکیورٹی، معیشت، تجارت، مالیات، عوامی اور ثقافتی تبادلے، پائیدار ترقی اور صحت عامہ وغیرہ شامل ہیں، کئی حوالوں سے برکس تعاون کو فروغ دینے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ تعاون کی ان ٹھوس کامیابیوں نے برکس تعاون میں اہم کردار ادا کیا ہے اور 14ویں برکس سربراہی اجلاس کے لئے مضبوط  بنیاد رکھی ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

پیلوسی کا دورہ تائیوان عالمی تنقید کی زد میں

Show Buttons
Hide Buttons