ریڈیو ٹیلی وژن کے نامور میزبان فلمی اداکار شاعر اور مصنف طارق عزیز کی دوسری برسی آج منائی جارہی ہے۔
طارق عزیز نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1960 کی دہائی میں ریڈیو پاکستان سے کیا اور بعد میں پاکستان ٹیلی وژن کے پہلے میزبان بن گئے۔ وہ اپنے مشہور پروگرام نیلام گھر سے مشہور ہوئے جو 1974 میں شروع ہوا اور بعد میں اس کا نام طارق عزیز شو کر دیا گیا جو چار دہائیوں تک نشر ہوتا رہا۔
1994 میں طارق عزیز کو تفریحی شعبے میں ان کی خدمات کے اعتراف میں تمغہ حسن کارکردگی عطا کیا گیا۔ طارق عزیز 17 جون 2020 کو چوراسی سال کی عمر میں لاہور میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے تھے۔