سرکاری سکیم کے تحت 16819 عازمین حج 60 پروازوں کے ذریعہ مدینہ منورہ پہنچ گئے

سرکاری سکیم کے تحت 16819 عازمین حج 60 پروازوں کے ذریعہ مدینہ منورہ پہنچ گئے

سرکاری سکیم کے تحت 16819 عازمین حج مجموعی طور پر 60 پروازوں کے ذریعہ مدینہ منورہ پہنچ گئے ہیں جبکہ 296 عازمین کورونا پی سی آر مثبت آنے اور دیگر وجوہات کی بنا پر ڈراپ آئوٹ ہوگئے ہیں۔

پاکستان ہاؤس میں قائم میڈیا سیل کی طرف سے فراہم کردہ اعداد وشمار کے مطابق مجموعی طور پر 4800 سے زائد عازمین مدینہ منورہ روانہ کر دیئے گئے ہیں۔

حج سے قبل مدینہ منورہ براہ راست فلائٹ آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔ پاکستان ہاؤس مدینہ منورہ میں قائم شکایت سیل میں عازمین کی کھانے، رہائش اور دیگر مسائل کے حوالے سے شکایات آرہی ہیں۔ جن کے ازالے کے لئے ڈائریکٹر حج ضیاء الرحمان کی زیرنگرانی درج ہونے والی شکایت کا فوری ازالہ کیا جاتا ہے۔

’’اے پی پی‘‘ سے بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر حج مدینہ ضیاء الرحمان کا کہنا تھا کہ انہوں نے تمام معاونین کو ہدایت کر رکھی ہے کہ وہ اپنے آرام کی پرواہ کئے بغیر اپنے حاجیوں کی خدمت کریں یہی ان کی اصل ذمہ داری ہے اور اسی کا انہیں اجر ملے گا۔

کھانے رہائش اور دیگر مسائل کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جس شعبہ سے متعلق جیسے ہی شکایت ملتی ہے ہم فوری کاروائی کرتے ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

پیلوسی کا دورہ تائیوان عالمی تنقید کی زد میں

Show Buttons
Hide Buttons