امریکی صدر کے طبی مشیر ڈاکٹر فاؤچی کرونا میں مبتلا

امریکی صدر کے طبی مشیر ڈاکٹر فاؤچی کرونا میں مبتلا

امریکی صدر کے طبی مشیر ڈاکٹر فاؤچی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق ڈاکٹر فاؤچی نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔ ڈاکٹر فاؤچی نے کرونا کے خلاف جنگ میں صف اول میں کلیدی کردار ادا کیا۔ وہ امریکی سائنسدان اور ماہر امراض متعدد ہیں۔ ڈاکٹر انتھونی فاؤچی کے مطابق بدھ 15 جون کو ان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ ڈاکٹر فاؤچی جن کی عمر 81 سال ہے۔

تاہم ان کا کہنا ہے کہ کرونا کی معمولی علامات ہیں۔ خود کو بہتر محسوس کررہا ہوں۔ کرونا کی علامات کے دوران ڈاکٹر فاؤچی گھر سے کام کریں گے اور مکمل احتیاطی تدابیر اختیار کریں گے۔

یہ خبر پڑھیئے

پیلوسی کا دورہ تائیوان عالمی تنقید کی زد میں

Show Buttons
Hide Buttons