پاکستان: کورونا شرح 0 اعشاریہ 83 فیصد ریکارڈ

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں واضح کمی آئی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی عالمی فہرست میں 50 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیسز کی شرح 0 اعشاریہ 83 فیصد ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید صرف 106 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 132 مریض اس سے شفایاب ہو گئے۔ پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 381 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 31 ہزار 437 ہو چکی ہے۔ ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 2 ہزار 907 زیرِ علاج مریضوں میں سے 58 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 14 لاکھ 98 ہزار 149 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 12 ہزار 696 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 87 لاکھ 95 ہزار 279 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

پیلوسی کا دورہ تائیوان عالمی تنقید کی زد میں

Show Buttons
Hide Buttons