پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کی طرف بڑھ رہے ہیں: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کی صنعت اور ٹیکنالوجی اور پاکستان کی افرادی قوت کے اشتراک کے ذریعے دونوں ممالک کے لئے اپنی پیداوار اور برآمدات بڑھانے کے یکساں مواقع میسر آئیں گے۔

چینی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو ایک انٹرویوکے دوران انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک پاک چین اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے کی طرف بڑھ رہے ہیں جو صنعتی زونز کے قیام کے ذریعے علاقائی تعاون اور صنعتکاری کے فروغ پر مبنی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان چینی صدر شی چن پھنگ کے ایک خطہ ایک شاہراہ منصوبے کے تحت جاری سی پیک منصوبے سے مستفیدہونے والا پہلا ملک ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبوں میں گزشتہ تین چاربرسوں کے دوران بعض رکاوٹوں کا سامنا رہا تاہم موجودہ حکومت اس خلاء کو پُر کرنے کے لئے ان منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کے لئے پُرعزم ہے۔ ایک سوال کے جواب میں شہباز شریف نے کہا کہ پاک چین قریبی تعلقات دشمنوں کو ایک آنکھ نہیں بھاتے۔ انہوں نے پاکستان میں چینی شہریوں کی سلامتی یقینی بنانے کے لئے اپنی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ خبر پڑھیئے

پیلوسی کا دورہ تائیوان عالمی تنقید کی زد میں

Show Buttons
Hide Buttons