وزیراعظم آج رشکئی خصوصی اقتصادی زون کا دورہ کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف آج رشکئی خصوصی اقتصادی زون کادورہ کریں گے۔

اس موقع پر چائنہ روڈ اینڈ برج کارپوریشن کی جانب سے انہیں رشکئی خصوصی اقتصادی زون کی تعمیر کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔ بعد میں بجلی اور گیس کی تقسیم کارکمپنیوں کے منیجنگ ڈائریکٹرز وزیراعظم کو اقتصادی زون میں گیس اور بجلی کی فراہمی کے بارے میں بریفنگ دیں گے۔ وزیراعظم تعمیراتی مقام کا بھی دورہ کریں گے اور وہاں ایک تقریب سے خطاب کریں گے۔

یہ خبر پڑھیئے

پیلوسی کا دورہ تائیوان عالمی تنقید کی زد میں

Show Buttons
Hide Buttons