شہنشاہ غزل مہدی حسن کو مداحوں سے بچھڑے 10برس بیت گئے

 40سال تک دنیائے موسیقی پر راج کرنے والے شہنشاہ غزل مہدی حسن کو مداحوں سے بچھڑے 10 برس بیت گئے۔

مہدی حسن سن 1927 کو بھارتی ریاست راجھستان کے علاقے لونا میں پیدا ہوئے مہدی حسن کا تعلق موسیقی کے اس بڑے گھرانے سے تھا جنہوں نے 16 پشتوں تک موسیقی کی دنیا پر راج کیا۔ مہدی حسن نے 1956 میں ریڈیو پاکستان سے گائیکی کا آغاز کیا جب کہ 1962 میں پاکستانی فلم ’’شکار‘‘ کے لیے پہلی مرتبہ گیت ریکارڈ کروایا، انہوں نے مجموعی طور پر 365 فلموں میں اپنی سحر انگیز آواز کا جادو جگایا، فلمی صنعت میں انکی آواز کامیابی کی ضمانت سمجھی جاتی تھی۔

مہدی حسن نے 25 ہزار سے زائدگیت اور غزلیں ریکارڈ کروا کر ایک تاریخ رقم کی ان کے مداحوں کا کہنا ہےکہ مہدی حسن موسیقی کا ایک پورا عہد تھے،ان کے راگ اور راگنی کو دنیا بھرمیں شہرت ملی، اسی وجہ سےمہدی حسن کو ’’شہنشائے غزل‘‘ کے خطاب سے نواز گیا۔

یہ خبر پڑھیئے

پیلوسی کا دورہ تائیوان عالمی تنقید کی زد میں

Show Buttons
Hide Buttons