تازہ ترین
چین عالمی قدرتی ورثوں اور ثقافتی و قدرتی ورثوں کی تعداد کے لحاظ سے دنیا میں پہلے نمبر پر ہے

چین عالمی قدرتی ورثوں اور ثقافتی و قدرتی ورثوں کی تعداد کے لحاظ سے دنیا میں پہلے نمبر پر ہے

گیارہ جون کو چین میں ثقافتی و قدرتی ورثے کا دن منایا جاتا ہے۔

چین عالمی قدرتی ورثوں اور ثقافتی و قدرتی ورثوں کی تعداد کے لحاظ سے دنیا میں پہلے نمبر پر ہے اور مجموعی طور پر ان کا تحفظ بہت اچھی طرح کیا گیا ہے۔ چین میں کل اٹھارہ عالمی قدرتی ورثے اور ثقافتی و قدرتی ورثے ہیں جن کا کل رقبہ  ستر ہزار پانچ سو مربع کلو میٹر ہے۔

یہ ورثے چین میں سب سے نمائندہ ارضیاتی باقیات ، سب سے خوبصورت پہاڑوں، جنگلات، جھیلوں اور انتہائی نایاب اور خطرے سے دوچار حیاتیاتی انواع کی مؤثر طریقے سے حفاظت کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ چین نے 200 سے زائد ثقافتی آثار، غیر مادی ثقافتی ورثے، متعدد تاریخی اور ثقافتی شہروں، قصبوں اور دیہاتوں کی بھی حفاظت کی ہے، جس سے سیر وسیاحت کے شعبے میں متعلقہ مقامات کے لیے ہر سال 14 بلین یوآن سے زیادہ کی آمدنی حاصل ہوتی ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

چین کا کھلے پن کو فروغ دینے کا عزم پختہ ہے، چینی وزارت خارجہ

چین کا کھلے پن کو فروغ دینے کا عزم پختہ ہے، چینی وزارت خارجہ

بارہ اگست کو وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں ایک رپورٹر نے پوچھا کہ چائنہ کونسل فار …

Show Buttons
Hide Buttons