ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 50 افراد میں کورونا کی تصدیق

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران11 ہزار 313 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

آج این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ ٹویٹ میں شیئر کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 ہزار 313 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 50 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.44 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض اس وائرس سے جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 57 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے-

یہ خبر پڑھیئے

پیلوسی کا دورہ تائیوان عالمی تنقید کی زد میں

Show Buttons
Hide Buttons