تازہ ترین

پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا بوجھ کم کرنے کیلئے 28 ارب روپے کے فنڈ سے پیکج کا آغاز کیا جارہا ہے، وزیراعظم کا قوم سے خطاب

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم نے جس ذمہ داری کیلئے منتخب کیا اعزاز کی بات ہے۔ وزیراعظم کا منصب سنبھالنا کڑے امتحان سے کم نہیں۔ حکومت سنبھالی تو ہر شعبہ تباہی کی داستان سنا رہا تھا۔ عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا حکومت کا فرض ہے۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کو بہتری کے راستے پر گامزن کرنے کیلئے انتھک محنت درکار ہوگی۔ قوم سے اپنے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا بوجھ کم کرنے کیلئے 28 ارب روپے کے فنڈ سے پیکج کا آغاز کیا جارہا ہے، جس کے تحت 1 کروڑ 40 لاکھ غریب گھرانوں کو ماہانہ 2 ہزار روپے ادا کئے جائیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ سہولت اس کے علاوہ ہے جو پہلے ہی ان خاندانوں کو فراہم کی جارہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر 10 کلوگرام آٹے کا تھیلا 400 روپے میں فروخت کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

چین کا کھلے پن کو فروغ دینے کا عزم پختہ ہے، چینی وزارت خارجہ

چین کا کھلے پن کو فروغ دینے کا عزم پختہ ہے، چینی وزارت خارجہ

بارہ اگست کو وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں ایک رپورٹر نے پوچھا کہ چائنہ کونسل فار …

Show Buttons
Hide Buttons