تازہ ترین

حکومت وسیع تر قومی مفاد میں تمام فیصلے اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے کر رہی ہے: وزیر داخلہ

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ حکومت تمام فیصلے وسیع تر قومی مفاد میں اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے کررہی ہے۔

آج بہاولپور میں پاکستان مسلم لیگ نون کے کارکنوں کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون اس ماہ کی اٹھائیس تاریخ کو یوم تکبیر پر بہاولپور میں ایک بہت بڑا عوامی جلسہ منعقد کررہی ہے جو ماضی میں تمام عوامی جلسوں کا ریکارڈ توڑ دے گی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے کھانے پینے کی اشیاء اور ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے سوا کچھ نہیں کیا۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وہ اتحادی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کریں گے کہ پی ٹی آئی کے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ سے کس طرح نمٹنا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

چین نے دنیا کا سب سے بڑا کنٹینر بردار بحری جہاز سمندر میں اتار دیا

چین نے دنیا کا سب سے بڑا کنٹینر بردار بحری جہاز سمندر میں اتار دیا

چین میں تیار کئے گئے دنیا میں اپنی نوعیت کے سب سے بڑے کنٹینر بردار بحری …

Show Buttons
Hide Buttons