تازہ ترین

جمہوریت کے تسلسل کی صورت میں ہی ملک ترقی کریگا، وزیر اعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جمہوریت کے تسلسل کی صورت میں ہی ملک ترقی کریگا۔

انہوں نے آج لاہور میں ایک نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ حکومت ترقیاتی کام مکمل کرنے کی بجائے سیاسی انتقام میں مصروف رہی۔ وزیراعظم نے اس بات پر افسوس ظاہر کیا کہ بیس ارب روپے کا پاکستان کڈنی اینڈ لیورانسٹیٹیوٹ کا فلاحی منصوبہ محض سیاسی انتقام کی نذر کر دیاگیا۔

شہباز شریف نے کہاکہ ہسپتال صاحب ثروت طبقے کوپیسوں کے عوض سہولیات فراہم کرے گا اور امیر لوگوں کے علا ج سے حاصل ہونے والی رقم کو پسماندہ طبقے سے تعلق رکھنے والے مریضوں کے علاج پرخرچ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ہسپتال کے معمول کے کام کاج کے لئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو بحال کر دیا گیا ہے اور ڈاکٹر سعید اختر کو بورڈ کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نے پی کے ایل آئی میں ایک سال کے اندر عالمی سطح کی نرسنگ یونیورسٹی قائم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

یہ خبر پڑھیئے

چین نے دنیا کا سب سے بڑا کنٹینر بردار بحری جہاز سمندر میں اتار دیا

چین نے دنیا کا سب سے بڑا کنٹینر بردار بحری جہاز سمندر میں اتار دیا

چین میں تیار کئے گئے دنیا میں اپنی نوعیت کے سب سے بڑے کنٹینر بردار بحری …

Show Buttons
Hide Buttons