عالمی اقتصادی فورم کا سالانہ اجلاس آج ڈیووس میں شروع ہو رہا ہے

عالمی اقتصادی فورم کا سالانہ اجلاس دو سال کے وقفے کے بعد آج سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں شروع ہو رہا ہے۔

اجلاس کا موضوع ہے ”تاریخ ایک اہم موڑ پر ، سرکاری پالیسیاں اورکاروباری حکمت عملیاں۔ اجلاس میں پچاس ملکوں کے سربراہان مملکت اور حکومت سمیت دنیا بھر سے دوہزار سے زائد رہنما اور ماہرین شرکت کریں گے۔

اجلاس میں عالمی اور علاقائی تعاون ، معاشی بحالی کے تحفظ، صحت مند اور مساوی معاشروں کی تشکیل اور ماحول ، غذا اورقدرتی وسائل کے تحفظ جیسے اہم مسائل پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

یہ خبر پڑھیئے

آئیں مل کر پولیو مہم کو کامیاب بنائیں، وزیر اعظم

:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو پولیو سے پاک اور اس …

Show Buttons
Hide Buttons