تازہ ترین

خیبرپختونخوا حکومت نے کوہ سلیمان کے جنگلات میں آگ کے تیز پھیلاؤ کے باعث ہنگامی حالت نافذ کر دی

خیبرپختونخوا حکومت نے کوہ سلیمان کے جنگلات میں آگ کے تیزی سے پھیلاو کے باعث ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے۔

بلدیات کے وزیر فیصل امین خان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جنگلات میں آگ لگنے سے تین افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز، امدادی ادارے اور مقامی افراد بلوچستان کی حدود کے جنگلات میں آگ پر قابو پانے کیلئے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں جبکہ خیبرپختونخوا میں جنگلات کے متاثر دشوار گزار علاقے تک رسائی کیلئے امدادی ٹیمیں اور مشینری استعمال کی جا رہی ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ علاقے میں پانی کی قلت اور عمودی پہاڑی علاقے کے باعث جنگلات تک پہنچنے میں انتہائی مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں چار سو ایکڑ سے زائد رقبے پر پھیلے ہوئے جنگلات میں چلغوزے، صنوبر اور زیتون کے درخت شدید متاثر ہوئے ہیں کیونکہ علاقے میں چلنے والی تیز ہواؤں سے آگ کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلی نے تمام محکموں کو لوگوں اور قدرتی وسائل کو بچانے کیلئے ہدایات جاری کیں ہیں۔

 ادھر بلوچستان کی حکومت نے سیکرٹری جنگلات کی سربراہی میں ایک ٹاسک فورس تشکیل دی ہے جو ضلع سیرانی میں پائن کے درختوں میں لگی آگ بجھانے کیلئے بچائو اور امدادی کارروائیوں پرعملدرآمدکرائے گی ۔ایک سرکاری اعلامیے کے مطابق یہ ٹاسک فورس بحالی کی کارروائیوں کیلئے وفاقی اور صوبائی محکموں اور قومی وبین الاقوامی امدادی اداروں کے ساتھ رابطہ رکھے گی ۔ ٹاسک فورس املاک کے نقصان اور قیمتی جانوں کے ضیاع کاتخمینہ بھی لگائے گی اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کرے گی۔

یہ خبر پڑھیئے

شدید گرمی کے باعث 2053 تک وسطی امریکہ کے 10 کروڑ افراد متاثر ہوں گے، مطالعہ

شدید گرمی کے باعث 2053 تک وسطی امریکہ کے 10 کروڑ افراد متاثر ہوں گے، مطالعہ

ایک نئی تحقیق کے مطابق سال 2053ء تک “انتہائی گرمی کی پٹی” میں رہائش پذیر …

Show Buttons
Hide Buttons