ملک بھر میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم کل سے شروع ہو گی

ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کل سے شروع ہوگی جو پانچ دن جاری رہے گی۔

مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے تقریباً چار کروڑ تینتیس لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔چھ ماہ سے انسٹھ ماہ تک کی عمر کے بچوں کو وٹامن اے کی اضافی خوراک کے قطرے بھی پلائے جائیں گے۔ تقریباً تین لاکھ چالیس ہزار ورکرز اس مہم میں حصہ لیں گے جو بچوں کو ان کے گھروں کی دہلیز پرویکسین پلائیں گے۔

بلوچستان کے تمام اضلاع میں انسداد پولیو مہم کل شروع ہو گی جو پانچ دن جاری رہے گی۔ بلوچستان کے ہنگامی اقدامات کے مرکز کے رابطہ کار حمید اﷲ نصر نے بتایا کہ مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے چھبیس لاکھ بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس مقصد کیلئے تقریباً دس ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو گھر گھر مہم کے دوران بچوں کو قطرے پلائیں گی۔

یہ خبر پڑھیئے

چین کی سروس آؤٹ سورسنگ انڈسٹری کی پہلے 8 ماہ میں مسلسل ترقی، وزارت تجارت

چین کی سروس آؤٹ سورسنگ انڈسٹری کی پہلے 8 ماہ میں مسلسل ترقی، چینی وزارت تجارت

چین کی وزارت تجارت نے چھبیس تاریخ کو جنوری سے اگست تک چین کی سروس …

Show Buttons
Hide Buttons