زیادہ تر افریقی نژاد امریکی، نسل پرستی کے باعث حملے کا ہدف بنائے جانے پر متفکر ہیں، سروے

اکیس مئی کو واشنگٹن پوسٹ اور Ipsos کے زیر اہتمام  کیے گئے ایک سروے کے مطابق ، نیو یارک کے شہر بفیلو میں ہونے والے  فائرنگ کے بڑے واقعات  کے بعد سے پچھتر فیصد افریقی نژاد امریکی، نسل پرستی کی وجہ سے خود کو یا اپنے عزیز و اقارب کو  حملے کا ہدف بنانے کے حوالے سے بے حد تشویش کا شکار ہیں۔ ان کے مطابق آج ، “سفید فام بالادستی”، افریقی نژاد امریکیوں کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔چھیاسٹھ فیصد افریقی نژاد امریکیوں کے مطابق گزشتہ پانچ سالوں میں سفید فام بالادستی کا خطرہ سنگین سے سنگین تر ہوا  ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

آئیں مل کر پولیو مہم کو کامیاب بنائیں، وزیر اعظم

:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو پولیو سے پاک اور اس …

Show Buttons
Hide Buttons