تازہ ترین

امریکی صدر جو بائیڈن کی روس میں داخلے پر مستقل پابندی

21 مئی کو روسی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر ان امریکی شہریوں کی فہرست شائع کی گئی جن کی روس میں داخلے پر مستقل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ان افراد میں امریکی صدر جو بائیڈن سمیت کل 963 افراد کے نام شامل ہیں۔ روسی وزارت خارجہ نے اسی دن ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ امریکی حکومت کے معاندانہ اقدامات کا جواب   مناسب جوابی کارروائیوں کی صورت میں دیا جاتا رہے گا اور روس کے جوابی اقدامات ناگزیر  ہیں۔ روس تصادم نہیں چاہتا اور باہمی احترام کے ساتھ کھل کر  بات چیت کرنے کے لیے تیار ہے۔

وائٹ ہاؤس نے 21 مئی کو ایک پریس ریلیز میں کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے دورہ ایشیا کے دوران “یوکرین کی امداد کےلیے ایمرجنسی ایکٹ” پر دستخط کیے، جس کے تحت یوکرین کو تقریباً 40 بلین ڈالر مالیت کی سکیورٹی، مالی امداد اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد فراہم کی جائے گی۔

یوکرینی صدر زیلنسکی نے 21 مئی کو سوشل میڈیا پر  بائیڈن کے دستخط کردہ امدادی بل پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کے لیے امریکی حمایت بہت اہم ہے، یوکرین نئی اور مضبوط فوجی امداد کا منتظر ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

چین نے دنیا کا سب سے بڑا کنٹینر بردار بحری جہاز سمندر میں اتار دیا

چین نے دنیا کا سب سے بڑا کنٹینر بردار بحری جہاز سمندر میں اتار دیا

چین میں تیار کئے گئے دنیا میں اپنی نوعیت کے سب سے بڑے کنٹینر بردار بحری …

Show Buttons
Hide Buttons