اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا زمین پر زندگی کے ہم نصیب معاشرے کی تشکیل کا تقاضا

22 مئی کو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریز  نےاپنی تقریر میں پائیدار مستقبل کے حصول کی خاطر حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے خبردار کیا کہ حیاتیاتی انواع کے معدوم ہونے کی حالیہ رفتار گزشتہ 10 ملین سالوں کی اوسط رفتار سے دسیوں یا سیکڑوں گنا زیادہ ہے اور اس میں مزید تیزی آ رہی ہے۔ لوگوں کو فطرت کے خلاف بے معنی اور تباہ کن جنگ کو ختم کرنا چاہیے۔

انتونیو گوتریز  نے کہا کہ اس سال، مختلف ممالک عالمی حیاتیاتی تنوع کے 2020 کے بعد کے فریم ورک پر متفق ہونے کے لیے ملاقات کریں گے اور 2030 تک حیاتیاتی تنوع کی بحالی کا عہد کریں گے۔ متعلقہ اہداف کے حصول کے لیے مساوات اورانسانی حقوق، خاص طور پرمقامی لوگوں کے حقوق کا احترام کیا جانا چاہیے۔ انہوں نےدنیا سے مطالبہ کیا کہ وہ زمین پر زندگی کے ہم نصیب معاشرے کی تشکیل کے لیے عملی کام کریں۔

یہ خبر پڑھیئے

آئیں مل کر پولیو مہم کو کامیاب بنائیں، وزیر اعظم

:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو پولیو سے پاک اور اس …

Show Buttons
Hide Buttons