تازہ ترین

کسی کو بھی پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیرِخارجہ

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی پاکستان چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

چینی ہم منصب وانگ یی  کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بطور وزیر خارجہ چین کے پہلے دورے پر انتہائی مسرت ہے، شاندار میزبانی پر چین کا شکر گزار ہوں، پاکستان اور چین کی دوستی وقت کے ساتھ مضبوط ہو رہی ہے، چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کیا، جس پر ہم چین کے شکر گزار ہیں، وزیراعظم اور پاکستانی قوم کی جانب سے چین کیلئے نیک خواہشات لایا ہوں۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان چینی شہریوں پر ہونے والے حالیہ دہشت گرد حملے کی مذمت کرتا ہے، چینی شہریوں پرحملہ کرنے والوں کو کٹہرے میں لائیں گے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی کوشش کر رہا ہے، پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، پاکستان چین دوستی نہ صرف علاقائی بلکہ عالمی امن کیلئے بھی  ضروری ہے، پاکستان چین کےساتھ دوستانہ اور اسٹرٹیجک تعلقات کواہمیت دیتا ہے، کسی کو بھی پاکستان چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

یہ خبر پڑھیئے

پاکستان اور فرانس نے 107 ملین ڈالر کے قرضہ کو معطل کرنے کے معاہدے پر دستخط کر دئیے

پاکستان اور فرانس نے گروپ۔ 20 کے قرضہ معطل کرنے کے اقدام (ڈی ایس ایس …

Show Buttons
Hide Buttons