تازہ ترین

گلوکارہ حدیقہ کیانی کی تصویر ’نیویارک ٹائمز اسکوائر‘ پر آویزاں

گلوکارہ حدیقہ کیانی کی تصویر نیویارک ٹائمز اسکوائر پر آویزاں کر دی گئی۔

دنیا کی سب سے مشہور آڈیو اسٹریمنگ سروس اسپاٹی فائی کی جانب سے پاکستان کی مشہور گلوکارہ حدیقہ کیانی کی تصویر نیویارک ٹائمز اسکوائر پر آویزاں کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ٹائمز اسکوائر بل بورڈ پرگلوکارہ کی تصویر کو اسپاٹی فائی کی’ایکوئل پاکستان‘ کے لیے ایمبیسیڈر کے طور پر آویزاں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہدنیا کی سب سے مشہور اسٹریمنگ سروس کی اس مہم کا مقصد خواتین کرئیٹرز کو دنیا کے ساتھ اپنا کام شیئر کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم دے کر ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ حدیقہ کیانی اس عالمی مہم کاحصّہ ہیں اور وہ اس کی برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر دنیا بھر میں پاکستان کی نمائندگی کر رہی ہیں۔

نیویارک کے مشہور ترین ڈیجیٹل بل بورڈ ٹائمز اسکوائر پر لگے اشتہار میں گلوکارہ کو ’ایکوئل آرٹسٹ آف دی منتھ‘ کے اعزاز سے نوازہ گیا ہے۔ حدیقہ کیانی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اسٹریمنگ سروس کی جانب سے شیئر کی گئی اس تصویر کو ری پوسٹ بھی کیا ہے جس پرسوشل میڈیا صارفین کی جانب حدیقہ کیانی کو مبارکباد دی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل دو بار گریمی ایوارڈز کے لیے نامزد ہونے والی پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب اور گلوکارہ مہک علی کی تصویر بھی ’ٹائمز اسکوائر‘ پر آویزاں کی گئی تھی۔

یہ خبر پڑھیئے

چین نے دنیا کا سب سے بڑا کنٹینر بردار بحری جہاز سمندر میں اتار دیا

چین نے دنیا کا سب سے بڑا کنٹینر بردار بحری جہاز سمندر میں اتار دیا

چین میں تیار کئے گئے دنیا میں اپنی نوعیت کے سب سے بڑے کنٹینر بردار بحری …

Show Buttons
Hide Buttons