تازہ ترین

شمالی کوریا کے میزائل تجربات دنیا کیلئے سنگین خطرہ ہیں، جو بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن نے سیول میں جنوبی کوریا کے صدر یون سیوک یول سے ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے شمالی کوریا کے میزائل تجربات پر تبادلہ خیال اور شمالی کوریا کے خلاف ڈیٹرنس کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

ملاقات کےبعد جاری مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا کے ساتھ بات چیت کا راستہ کھلا ہے، مذاکرات بحال کیےجائیں۔ ملاقات میں مشترکہ فوجی مشقوں کے دائرہ کار، پیمانے پر بات چیت، شمالی کوریا سے سائبر خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے تعاون بڑھانےپر اتفاق ہوا۔ امریکا نےجوہری، روایتی اور میزائل دفاع کے ساتھ جنوبی کوریا کے دفاع کے عزم کا اعادہ کیا۔

دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے میزائل تجربات خطے اور دنیا کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شمالی کوریا کی دھمکیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے مشترکہ دفاع مضبوط بنانے اور جنوبی کوریا کے ساتھ مل کر شمالی کوریا کو غیرجوہری ریاست بنانے کیلئے تیار ہیں۔ امریکی صدر کا  کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان اگر سنجیدہ ہیں تو ان سے ملاقات ہوسکتی ہے۔

امریکی صدر جوبائیڈن گزشتہ روز جنوبی کوریا کے دورے پر سیول پہنچے تھے۔

یہ خبر پڑھیئے

چین نے دنیا کا سب سے بڑا کنٹینر بردار بحری جہاز سمندر میں اتار دیا

چین نے دنیا کا سب سے بڑا کنٹینر بردار بحری جہاز سمندر میں اتار دیا

چین میں تیار کئے گئے دنیا میں اپنی نوعیت کے سب سے بڑے کنٹینر بردار بحری …

Show Buttons
Hide Buttons