تازہ ترین

سی پیک اقتصادی تعاون، غربت کے خاتمے اور علاقائی روابط کی مضبوط بنیاد فراہم کرتی ہے: وزیراعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے اکہتر سال مکمل ہونے کے موقع پر چین کے صدر شی جن پنگ اور دونوں ملکوں کی حکومتوں اور عوام کو مبارکباد دی ہے۔

اس موقع پر اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان دو بھائیوں کے نام ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ملکوں کی قیادت اور عوام نے گزشتہ اکہتر سال میں دوستی کے سدا بہار درخت کو تقویت دی ہے۔ وزیراعظم نے دونوں ملکوں کے اُن تمام رہنمائوں کو خراجِ تحسین پیش کیا جنہوں نے اس بے مثال دوستی کو تزویراتی شراکت داری اور آہنی بھائیوں کے تعلقات میں تبدیل کرنے کیلئے گراں قدر کوششیں کیں۔

انہوں نے کہا کہ کوئی ناخوشگوار واقعہ، عالمی سیاست میں طلاطم یا حسد اس آہنی بندھن کو نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ وزیر اعظم نے کراچی واقعہ کے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانےکا عزم ظاہر کیا۔شہباز شریف نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری نہ صرف دونوں ملکوں بلکہ خطے کے دوسرے ملکوں کیلئے بھی اقتصادی تعاون، غربت کے خاتمے اور روابط کیلئے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرتی ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

چین نے دنیا کا سب سے بڑا کنٹینر بردار بحری جہاز سمندر میں اتار دیا

چین نے دنیا کا سب سے بڑا کنٹینر بردار بحری جہاز سمندر میں اتار دیا

چین میں تیار کئے گئے دنیا میں اپنی نوعیت کے سب سے بڑے کنٹینر بردار بحری …

Show Buttons
Hide Buttons