تازہ ترین

آسٹریلیا: عام انتخابات میں حکمران جماعت کو شکست

آسٹریلیا میں عام انتخابات میں حکمران جماعت کو شکست ہو گئی، لیبر پارٹی کے انتھونی البانیز آسٹریلیا کے نئے وزیراعظم ہوں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی وزیراعظم اسکاٹ مورسن نے شکست کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ لبرل پارٹی کے لیے مشکل وقت ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق آسٹریلیا کی 151 رکنی پارلیمنٹ میں لیبر پارٹی نے 72 نشستیں حاصل کرلی ہیں جبکہ اکثریت کےلیےکم از کم 76 سیٹیں درکار ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ لیبر پارٹی کو حکومت سازی کے لیے دیگر جماعتوں سے اتحاد کرنا ہوگا۔

دوسری جانب برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے بھی الیکشن جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

شدید گرمی کے باعث 2053 تک وسطی امریکہ کے 10 کروڑ افراد متاثر ہوں گے، مطالعہ

شدید گرمی کے باعث 2053 تک وسطی امریکہ کے 10 کروڑ افراد متاثر ہوں گے، مطالعہ

ایک نئی تحقیق کے مطابق سال 2053ء تک “انتہائی گرمی کی پٹی” میں رہائش پذیر …

Show Buttons
Hide Buttons