تازہ ترین

بھارت: آسمانی بجلی گرنے سے 34 افراد ہلاک

بھارتی ریاست بہار شدید طوفان کی زد میں ہے، آسمانی بجلی گرنے سےچونتیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق طوفان سے بہار کے سولہ اضلاع میں موجود ہزاروں افراد متاثرہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق طوفانی ہواؤں کی وجہ سے درجنوں مکانات تباہ جب کہ ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔ مختلف مقامات پر آسمانی بجلی گرنے سے چونتیس افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

دوسری جانب ریاست بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کیلئے فی کس چار لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کردیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ فصلوں اور مکانات کے نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے حکام کو ہدایت کردی ہے جس کے بعد متاثرہ خاندانوں کو بھی امداد فراہم کی جائے گی۔

یہ خبر پڑھیئے

شدید گرمی کے باعث 2053 تک وسطی امریکہ کے 10 کروڑ افراد متاثر ہوں گے، مطالعہ

شدید گرمی کے باعث 2053 تک وسطی امریکہ کے 10 کروڑ افراد متاثر ہوں گے، مطالعہ

ایک نئی تحقیق کے مطابق سال 2053ء تک “انتہائی گرمی کی پٹی” میں رہائش پذیر …

Show Buttons
Hide Buttons