ایشین ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام مردوں کا ایشیاء کپ ٹورنامنٹ 23 مئی سے انڈونیشیا کے دارلحکومت جکارتہ میں شروع ہوگا۔ ایونٹ میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے آمنے سامنے ہوں گی، جبکہ گزشتہ ایونٹ کی فاتح بھارتی ٹیم اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ واضح رہے کہ ایشیاء کپ ہاکی ٹونامنٹ کا آغاز 1982ء میں ہوا ، جس میں جنوبی کوریا کی ٹیم کو سب سے زیادہ 4 مرتبہ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے، جبکہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 3-3 بار یہ ٹورنامنٹ جیت چکی ہیں۔
