تازہ ترین
چین ہمسایہ ممالک سے سفارتکاری میں ہمیشہ پاکستان سے تعلقات کو ترجیح دیتا ہے، چینی سفیر نونگ رونگ

چین ہمسایہ ممالک سے سفارتکاری میں ہمیشہ پاکستان سے تعلقات کو ترجیح دیتا ہے، چینی سفیر نونگ رونگ

چین نے پاک چین سدا بہار تذویراتی شراکت داری کو آگے بڑھانے اور عالمی اور علاقائی چیلنجز مشترکہ طورپر حل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے پاک چین سفارتی تعلقات کی 71ویں سالگرہ کے سلسلے میں اپنے آرٹیکل میں اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ نئے دور میں مشترکہ مستقبل کیلئے قریبی پاک چین برادری تشکیل دی جائیگی۔سفیر نے کہا کہ چین ہمسایہ ممالک سے سفارتکاری میں ہمیشہ پاکستان سے تعلقات کو ترجیح دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کی دوستی اگلی نسلوں تک مستقبل کی جائیگی جو کسی ایک آدھ واقعے سے متزلزل نہیں ہوسکتی۔سفیر نے کہا کہ دونوں ملکوں کے رہنمائوں کی سٹرٹیجک رہنمائی میں پاک چین تعلقات آگے بڑھ رہے ہیں اور عالمی صورتحال میں تبدیلیوں کے باوجود ان کی رفتار برقرار ہے۔انہوں نے کہا کہ چین انسداد دہشتگردی کی استعداد کار بڑھانے کیلئے پاکستان کی معاونت جاری رکھے گا اور پاک چین تعلقات سبوتاژ کرنے کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کیلئے پاکستان کے استھ مشترکہ کوششوں میں ساتھ کھڑا ہے۔نونگ رونگ نے مزید کہا کہ ہمیں اپنی گہری دوست پر فخر ہے اور کسی بھی دہشتگردی سے دونوں ملکوں کے درمیان عوامی روابط کم نہیں ہوںگے۔

یہ خبر پڑھیئے

شدید گرمی کے باعث 2053 تک وسطی امریکہ کے 10 کروڑ افراد متاثر ہوں گے، مطالعہ

شدید گرمی کے باعث 2053 تک وسطی امریکہ کے 10 کروڑ افراد متاثر ہوں گے، مطالعہ

ایک نئی تحقیق کے مطابق سال 2053ء تک “انتہائی گرمی کی پٹی” میں رہائش پذیر …

Show Buttons
Hide Buttons