تازہ ترین
مستقبل میں آتشزدگی کے واقعات سے نمٹنے کیلئے تمام جدید آلات اور تکنیکس کا استعمال کیا جانا چاہیئے، وزیراعظم

مستقبل میں آتشزدگی کے واقعات سے نمٹنے کیلئے تمام جدید آلات اور تکنیکس کا استعمال کیا جانا چاہیئے، وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے آج (ہفتہ) بلوچستان آتشزدگی کے واقعات پر قابو پانے کیلئے متعلقہ حکام کو آگ بجھانے کی جدید تکنیکی اور انتظامات بروئے کار لانے کی تجویز دی ہے۔

بلوچستان کے ضلع شیرانی میں جنگل میں آگے لگنے کے حالیہ واقعے کے بارے میں ایک آن لائن اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے زور دیا کہ مستقبل میں اس طرح کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام جدید آلات اور تکنیکس کا استعمال کیا جانا چاہیے۔انہوں نے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے جنگلات میں آگ بجھانے کیلئے سپرے سمیت امریکہ اور آسٹریلیا میں استعمال ہونے والی آگ بجھانے کی جدید یکنیکس کے استعمال کا حوالہ دیا۔وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کی مالی امداد کیلئے فوری اقدامات کی بھی ہدایت کی۔

انہوں نے متاثرہ خاندانوں کے بچوں کے تعلیمی وطبی اخراجات برداشت کرنے سمیت غمزدہ خاندانوں کا دکھ درد بانٹنے کیلئے صوبائی حکومت کو وفاقی حکومت کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔وزیراعظم نے کہا کہ اس افسوسناک واقعے میں قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئیں اور اس آفت سے نمٹنے کیلئے فوری وہنگامی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔وزیراعظم نے اس مسئلے کے حل تک متاثرہ علاقے میں نگرانی ٹیمیں تعینات کرنے اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ قریبی تعاون کی بھی ہدایت کی۔انہوں نے اس طرح کے واقعات پر قابو پانے کیلئے مستقبل کا لائحہ عمل وضع کرنے اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے کے چیئرمین کو متعلقہ دیگر اداروں سے مشاورت کے بعد اگلے دوہفتوں میں لائحہ عمل پیش کرنے کی ہدایت کی۔

یہ خبر پڑھیئے

چین کا کھلے پن کو فروغ دینے کا عزم پختہ ہے، چینی وزارت خارجہ

چین کا کھلے پن کو فروغ دینے کا عزم پختہ ہے، چینی وزارت خارجہ

بارہ اگست کو وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں ایک رپورٹر نے پوچھا کہ چائنہ کونسل فار …

Show Buttons
Hide Buttons