تازہ ترین
چین میں ایک 98 سالہ فنکار کے ووڈ بلاک پرنٹس کی نمائش

چین میں ایک 98 سالہ فنکار کے ووڈ بلاک پرنٹس کی نمائش

چین میں ایک 98 سالہ  فنکار کے ووڈ بلاک پرنٹس کی نمائش کی گئی ہے۔ اٹھارہ مئی کو بین الاقوامی میوزیم ڈے کے موقع پر 98 سالہ چینی مصور ہوانگ یونگ یو کی ایک پرنٹ آرٹ نمائش کی نقاب کشائی کی گئی۔

سوجو میوزیم اور بیجنگ فائن آرٹ اکیڈمی کے اشتراک سے، نمائش میں ووڈ بلاک پرنٹس کے 78 سیٹ پیش کیے گئے۔ ہوانگ کے تخلیق کردہ ووڈ بلاکس، 1940 سے 1990 کی دہائی تک 98 سالہ فنکار کی فنکارانہ کامیابیوں کو عمدگی سے بیان کرتے ہیں۔ مجموعی طور پر  یہ فن پارے ناولوں، نظموں، افسانوں اور متعدد دیگر  کلاسک ادب سمیت چین میں سماجی ترقی کے موضوعات کی عمدہ عکاسی کرتے ہیں۔ یہ فن پارے جدید پرنٹ میکنگ کی تاریخ میں ہوانگ یونگ یو  کی ممتاز حیثیت کے ترجمان ہیں۔ ان میں ہوانگ یونگ یو کا 1961 میں تخلیق کردہ پرنٹ “اسپرنگ ٹائیڈ”  ایک عمدہ شاہکار ہے۔ تصویر میں ایک بہت بڑی شارک، مچھیروں، سمندری لہروں اور دوسری چھوٹی بڑی مچھلیوں سے متحرک اور جاندار  مناظر سے زندگی کے مختلف رنگوں کی بہترین عکاسی کی گئی ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

شدید گرمی کے باعث 2053 تک وسطی امریکہ کے 10 کروڑ افراد متاثر ہوں گے، مطالعہ

شدید گرمی کے باعث 2053 تک وسطی امریکہ کے 10 کروڑ افراد متاثر ہوں گے، مطالعہ

ایک نئی تحقیق کے مطابق سال 2053ء تک “انتہائی گرمی کی پٹی” میں رہائش پذیر …

Show Buttons
Hide Buttons