وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پرتعیش اشیاء کی درآمد پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے سے ملک کے قیمی زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔
آج (جمعرات)ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا ہم سادگی اپنائیں گے امیر طبقے کو اس سلسلے میں آگے آنا چاہیے تاکہ غریب طبقات کو یہ بوجھ برداشت نہ کرنا پڑے جو تحریک انصاف کی سابق حکومت ان پر ڈال گئی ہے۔