تازہ ترین
وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز ساجد حسین طوری سے چیئرمین نادرا محمد طارق ملک کی ملاقات

وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز ساجد حسین طوری سے چیئرمین نادرا محمد طارق ملک کی ملاقات

وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز ساجد حسین طوری سے چیئرمین نادرا محمد طارق ملک نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وفاقی وزیر نے تارکین وطن کو نادرا کی طرف سے درپیش مسائل اور مشکلات کی نشاندہی کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کی بھلائی کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ چیئرمین نادرا نے کہا کہ بیرون ملک سینٹرز جو گزشتہ دور میں بند کیے گئے تھے، وہ سہولت اب اوورسیز کے لئے بحال کردی گئی ہے۔

اور نادرا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے سہولیات میں وسعت پیدا کرے گا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان میں بھی نادرا دفاتر کی مرکزی شاخوں میں اب بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سہولت اور تکنیکی مدد فراہم کرنے کے لئے مخصوص کاؤنٹرز موجود ہیں۔

چیئرمین نادرا محمد طارق ملک نے ملاقات کے دوران وفاقی وزیر کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس سلسلہ میں ایک میٹنگ آئندہ ہفتہ میں ہوگی۔

یہ خبر پڑھیئے

چین نے دنیا کا سب سے بڑا کنٹینر بردار بحری جہاز سمندر میں اتار دیا

چین نے دنیا کا سب سے بڑا کنٹینر بردار بحری جہاز سمندر میں اتار دیا

چین میں تیار کئے گئے دنیا میں اپنی نوعیت کے سب سے بڑے کنٹینر بردار بحری …

Show Buttons
Hide Buttons