تازہ ترین
وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ سے قطر کےسفیر شیخ سعود بن عبدالرحمن الثانی کی ملاقات

وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ سے قطر کےسفیر شیخ سعود بن عبدالرحمن الثانی کی ملاقات

وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور قطر کے برادرانہ تعلقات باہمی اعتماد اور اسلامی بھائی چارے پر قائم ہیں، پاکستان اور قطر کے درمیان تجارت اور سیاحت کے فروغ کیلئے روابط مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے قطر کے سفیر شیخ سعود بن عبدالرحمن الثانی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعرات کو اسلام آباد ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان قطر دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان اور قطر کے برادرانہ تعلقات باہمی اعتماد اور اسلامی بھائی چارے پر قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان تجارت اور سیاحت کے فروغ کیلئے روابط مزید بڑھانے کی ضرورت ہے، پاکستان قطر کے ساتھ توانائی کے شعبے میں تعاون میں مزیداضافہ کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ قطر میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کش ہمارا بہترین اثاثہ ہے۔ قطری سفیر نے کہا کہ پاکستان اور قطر بہترین دوست ممالک ہیں، تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ قطر میں کام کرنے والے پاکستانی ملکی ترقی میں بہت اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

شدید گرمی کے باعث 2053 تک وسطی امریکہ کے 10 کروڑ افراد متاثر ہوں گے، مطالعہ

شدید گرمی کے باعث 2053 تک وسطی امریکہ کے 10 کروڑ افراد متاثر ہوں گے، مطالعہ

ایک نئی تحقیق کے مطابق سال 2053ء تک “انتہائی گرمی کی پٹی” میں رہائش پذیر …

Show Buttons
Hide Buttons