موسمیاتی تبدیلی کی وزیر سینیٹر شیری رحمن نے آج (جمعرات) اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے کا دورہ کیا اور سابق صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کی وفات پر متحدہ عرب امارات کے عوام اور حکومت سے تعزیت کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان اور عوام کے دکھ میں شریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کو شیخ خلیفہ بن زید النہیان کی وفات پر گہرا صدمہ پہنچا ہے کیونکہ وہ پاکستان کے سچے اور وفادار دوست تھے۔