اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ رواں سال جنوری سے اپریل تک چین میں آنے والی غیر ملکی سرمایہ کاری کی شرح نمو 20.5 فیصد تک پہنچ گئی۔
وزارت تجارت کے ترجمان شو یو ٹینگ نے کہا کہ اس سال کے آغاز سے چین کے غیر ملکی سرمائے کے استعمال میں مسلسل اضافہ ہوا ہے جس کی بنیادی تین وجوہات ہیں۔ سب سے پہلے، چینی مارکیٹ کی کشش برقرار رہی ہے۔ غیر ملکی ادارے چین میں طویل مدتی ترقی کے امکانات کے بارے میں پر امید ہیں۔ دوسرا، کھلی پالیسی کا نفاذ موثر رہا ہے۔ اس کے علاوہ، چین کا سرمایہ کاری کا ماحول بہتر ہوتا جا رہا ہے۔
ترجمان نے کہا وزارت تجارت غیر ملکی سرمایہ کاری کو مستحکم کرنے اور چین میں ترقی کے لیے غیر ملکی سرمایہ کاری سے چلنے والے اداروں کو بہتر ماحول اور بہتر خدمات فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھے گی۔