تازہ ترین

عالمی ماہرین کا دنیا کو درپیش مسائل کے تناظر میں بین الاقوامی تعاون پر زور

بین الاقوامی تجارت کے فروغ کے لیے چینی کونسل کے قیام کی 70ویں سالگرہ اور عالمی تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کا سربراہی اجلاس اٹھارہ تاریخ کو بیجنگ میں منعقد ہوا ۔

شرکاء کے نزدیک وبا کے تناظر میں  کثیرالجہتی تعاون لازم ہے ۔ عالمی تجارتی تنظیم  کی ڈائریکٹر جنرل نگوزی اوکونجو  ایویلا  نے کہا کہ حالیہ بڑھتے ہوئے جغرافیائی سیاسی تناؤ سے عالمی معیشت کے متعدد تجارتی بلاکس میں بٹنے کا خطرہ ہے، اورکثیر الجہتی تجارتی نظام کے بٹنے سے دنیا  کے ترقیاتی مستقبل پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ کووڈ -۱۹ کی وبا ، علاقائی تنازعات، خوراک کے بحران، ماحولیاتی انحطاط اور کساد بازاری کے خطرات کے پیش نظر بین الاقوامی تعاون پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہے۔

شرکاء نے چینی صدر شی جن پھنگ کے اجلاس سے خطاب میں  وبا کو شکست دینے، تجارت اور سرمایہ کاری کو بحال کرنے، اختراع  پر عمل پیرا ہونے اور عالمی گوننس کو بہتر بنانے  پر مبنی  چار  نکاتی تجویز کو  سراہتے ہوئے کہا کہ اس وقت تجارتی ماحول کشیدہ ہے، اور ہمیں اس سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔صدر شی جن پھنگ کی تجویز نے  ہمیں اس وبا سے جلد چھٹکارا پانے کی ضرورت کا احساس دلایا ہے اور تمام فریقوں کو  تجارتی ماحول کو بہتر بنانے کے لیے مزید آواز  بلند کرنی چاہیئے ۔

یہ خبر پڑھیئے

چین نے دنیا کا سب سے بڑا کنٹینر بردار بحری جہاز سمندر میں اتار دیا

چین نے دنیا کا سب سے بڑا کنٹینر بردار بحری جہاز سمندر میں اتار دیا

چین میں تیار کئے گئے دنیا میں اپنی نوعیت کے سب سے بڑے کنٹینر بردار بحری …

Show Buttons
Hide Buttons