چینی کلینڈر کے مطابق شیاو مان موسم گرما میں دوسری شمسی اصطلاح ہے، جس کا مطلب ہے کہ موسم گرما قریب آ رہا ہے اور درجہ حرارت بڑھ رہا ہے۔
رواں سال اکیس مئی کو شیاو مان آ رہا ہے۔ شیاو مان فصل کی کٹائی اور گرم موسم کی شروعات کا اشارہ ہے۔ یوں کسان آہستہ آہستہ سال کے مصروف ترین موسم میں داخل ہو جاتے ہیں۔ شیاو مان وہ موسم بھی ہوتا ہے جب تیل دار فصلیں پک کر تیار ہو جاتی ہیں ،کسان فصلوں کی کٹائی کرتے ہیں اور تیل ساز کارخانے بھی انتہائی مصروف ہو جاتے ہیں۔


