تازہ ترین

پاک یورپی یونین مذاکرات سے دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے میں مدد ملے گی: وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اوریورپی یونین کے درمیان تذویراتی مذاکرات سے دونوں فریقوں کے درمیان خصوصاً تجارت ، ترقی اور ماحولیاتی تبدیلی کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے میں مددملے گی۔

یورپی کونسل کے صدر چارلس مائیکل کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ اپنے تعلقات کوانتہائی اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے یورپی یونین جی ایس پی پلس کی سہولت دینے سمیت یورپی یونین کے ساتھ پاکستان کے پائیدار اقتصادی تعاون کا بھی ذکر کیا۔ افغانستان کے بارے میں وزیراعظم نے پرامن اور مستحکم افغانستان کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے انسانی اورمعاشی بحران سے بچائو کیلئے فوری ضروری اقدامات کرنے پر زوردیا۔

یوکرین کے بارے میں وزیراعظم نے اس معاملے پر پاکستان کے اصولی موقف کااعادہ کرتے ہوئے کہاکہ اس جاری تنازع کے ترقی پذیر ممالک پر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔وزیراعظم نے جموں و کشمیر کے دیرینہ تنازع کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل پر زور دیا جو جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن کے لئے ناگزیر ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

شدید گرمی کے باعث 2053 تک وسطی امریکہ کے 10 کروڑ افراد متاثر ہوں گے، مطالعہ

شدید گرمی کے باعث 2053 تک وسطی امریکہ کے 10 کروڑ افراد متاثر ہوں گے، مطالعہ

ایک نئی تحقیق کے مطابق سال 2053ء تک “انتہائی گرمی کی پٹی” میں رہائش پذیر …

Show Buttons
Hide Buttons